German education minister stripped of doctorate for plagiarism
جرمنی کی وفاقی وزیر تعلیم آنیٹے شاوان کے خلاف سرقہ کا الزام ثابت ہونے کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری واپس لے لی گئی۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔ جرمنی کے مغربی شہر ڈسلڈورف کی یونیورسٹی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاکہ وزیرتعلیم نے 1979ء میں پیش کئے گئے اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالے میں درج حوالوں کے ذرائع درست طریقے سے پیش نہیں کئے تھے اور بعض خیالات انہوں نے اس طریقے سے پیش کئے جیسے کہ وہ ان کے ذاتی خیالات ہوں ۔ شاوان کا کہنا ہے کہ وہ سرقہ کی مرتکب نہیں ہوئی ہیں اور یہ کہ وہ ڈسلڈروف یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں