No change in policy for visa to Narendra Modi, says US
یوروپی یونین اور برطانیہ نے اگرچہ کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے تعلق سے پالیسی تبدیل کر دی ہے لیکن امریکہ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کی پالیسی جو کوئی بھی ہو ہمارا فیصلہ تبدیل نہیں ہو گا۔ نریندر مودی امریکہ کی نظر میں معتوب اور معتوب رہیں گے انہیں ویزا ہرگز نہیں دیا جائے گا جب تک ہندوستان کی عدالت انہیں بے قصور قرارنہیں دیتی اس وقت تک پالیسی پر نظر ثانی ہرگز نہیں کی جائے گی۔ وہ گجرات فسادات کے ملزم ہیں اور ان کے خلاف مقدمات زیر دوراں ہیں ۔ اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ رابرٹ بلیک نے ایک ہندوستانی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے واضح انداز میں کہاکہ جہاں تک چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو ویزا دینے کا تعلق ہے ، امریکی پالیسی اس پر بالکل تبدیل نہیں کی گئی ہے ۔ مودی کے تعلق سے موقف میں تبدیلی، نظر ثانی یا نرمی اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہو ں نے مزید وضاحت کی کہ ہر کسی کو ویزا کیلئے درخواست داخل کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن ویزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کئی امور کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔ بی جے پی لیڈر کو ویزا اسی صورت میں دیا جاسکتا ہے جب انہیں عدالت کی جانب سے بے قصور قراردیاجائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں