بروسیلز ایرپورٹ - سرقہ کی دلیرانہ واردات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

بروسیلز ایرپورٹ - سرقہ کی دلیرانہ واردات

سرقہ کی ایک انتہائی دلیرانہ واردات میں 8افراد نے یہاں بروسلز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک طیارہ کو روکتے ہوئے 50ملین ڈالرس مالیتی ہیروں کا سرقہ کر لیا۔ یہ افراد 2گاڑیوں میں آئے انہوں نے اپنی گاڑی ایرپورٹ کے احاطہ میں گھسادی اور سوئزرلینڈ روانہ ہونے والے مسافرین کے طیارے تک چلے گئے ۔ اس وقت یہ طیارہ پرواز کیلئے تیار تھا۔ نقاب پوش افراد کار سے نکل آئے جن کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے ۔ انہوں نے فائرنگ کئے بنا طیارہ کو روکا اور چند منٹوں میں سرقہ کی واردات انجام دی۔ سرقہ کے اس دلیرانہ واقعہ پر پولیس سکتہ میں آ گئی اور سارقوں کی تلاش کیلئے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔ پولیس کو تاحال ایرپورٹ کے قریب محض ایک کارجھلسی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی۔ بروسلز پر اسیکیوٹرس کی خاتون ترجمان انجابج ننس نے آج بتایا کہ مسلح اور نقاب پوش افراد نے اس دلیرانہ کار روائی کیلئے 2گاڑیوں کا استعمال کیا اور طیارہ کے قریب آ گئے ، ہیرے لے کر آناً فاناً تاریکی میں غائب ہو گئے ۔ اس واقعہ کے بعد ہیلو یٹک ایرویزکی یہ سوئز فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔ منتظمین نے اس واقعہ پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا اور کہاکہ اس سلسلہ میں عدالتی تحقیقات جاری ہیں ۔

Brazen Jewel Robbery at Brussels Airport Nets $50 Million in Diamonds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں