27/فبروری ڈھاکہ پی۔ٹی۔آئی
بنگلہ نے آج کہاکہ پاکستان کی لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم بنگلہ دیش میں سرگرم ہے ۔ نفاذ قانون ایجنسیوں نے ان کا پتہ چلا کر ان پر نظر رکھی ہے ۔ وزیر داخلہ محی الدین خان عالمگیر نے کہاکہ ہم نے لشکر طیبہ کے کارکنوں کی نگرانی شروع کر دی ہے ۔ دہشت گردوں کا صفایا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ 1971ء کی جنگ آزاد کے جنگی جرائم کے مقدمات کو لے کر بنگلہ دیش میں احتجاج اور تشدد کا آغاز ہوا ہے ۔ قبل ازیں اخبارات میں بتایا گیا کہ انتہا پسندوں کی سرگرمیاں 1991ء تا1998ء بلاخلل جاری تھیں ۔ اس کے بعد2001 اور 2006ء کے دوران بھی دہشت گردوں کی سرگرمیاں بلا خلل جاری رہیں ۔ اس وقت سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حکومت تھی۔ Bangladesh admits presence Lashkar-e-Taiba in country
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں