ٹریڈ یونین ہڑتال - ملا جلا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

ٹریڈ یونین ہڑتال - ملا جلا ردعمل

ہریانہ میں ایک یونین لیڈر ہلاک کر دیا گیا اور دہلی کے مضافات نوئیڈا کے کارخانوں میں توڑپھوڑمچائی گئی جبکہ تشدد کے اکادکا واقعات کے ساتھ آج کی دو روزہ ہڑتال جس کا اعلان ٹریڈ یونینس نے کیا تھا آغاز ہوا۔ اس ہڑتال و بند پر ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔ بینکنگ خدمات مفلوج ہو گئیں اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خلل اندازی ہوئی جبکہ ٹریڈ یونینوں کا دعویٰ ہے کہ ہڑتال اور بند کی اپیل پر زبردست ردعمل حاصل ہوا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ حکومت ان کے مطالبات کی یکسوئی کے سلسلہ میں کم ازکم اب بیدار ہو جائے گی۔ کیرالا، تریپورہ اور بہار ریاستوں میں معلومات زندگی درہم برہم ہو گئے ۔ تشدد کا اکادکا واقعات کی کرناٹک اور اڈیشہ سے اطلاعات ملیں ۔ کئی شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے گئے ۔ پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر رہیں ۔ 11 ٹریڈ یونینوں نے یوپی اے حکومت کی معاشی اور مبینہ مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج دو روزہ ملک گیر ہڑتال اور بند کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے بموجب مالی خدمات مفلوج رہیں ۔ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 82 سے داخلہ کے مقام تک جو صنعتی پٹی ہے کارکنوں نے ایک کار ایک بس میں ایک فائر انجن کو نذر آتش کر دیا۔ عوام ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں گھس گئے ۔ جو چیزنظر آئی اسے لوٹ لیا۔ رجسٹرڈ پھاڑدئیے ، کھڑکیوں کے شیشے توڑدئیے اور کئی کاروں کو نذر آتش کر دیا۔ ترنمول کانگریس زیر اقتدار مغربی بنگال معمولات زندگی جزوری طورپر مفلوج ہو گئے ۔ دکانیں ، بازار تجارتی ادارے کولکتہ کے کئی علاقوں میں بند رہے ۔ تاہم سرکاری بسیں اور ٹرا میں کثیر تعداد میں چلائی گئیں ۔ نئی دہلی میں آٹو رکشا اور ٹیکسی جزوی طورپر ہڑتال کی تائید میں سڑکوں سے غائب رہے ۔ بس خدمات بھی جزوی طورپر متاثر ہوئیں کیونکہ بعض ٹرانسپورٹ یونینیں بھی ہڑتال میں شریک تھیں ۔

Nation-wide two-day trade union strike hits banking, transport services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں