جلیان والا باغ قتل عام - انتہائی شرمناک واقعہ - ڈیوڈ کیمرون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

جلیان والا باغ قتل عام - انتہائی شرمناک واقعہ - ڈیوڈ کیمرون

برطانوی راج کے دوران جلیان والا باغ میں زائد از ایک ہزار ہندوستانی مظاہرین کی ہلاکت کے تقریباً94 سال بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قراردیا۔ تاہم عوام سے معذرت خواہی کرنے سے گریزکیا۔ 46 سالہ کیمرون جو جمہوری طرزپر منتخب پہلے وزیراعظم برطانیہ ہیں جو 1919ء میں پیش آئے جلیان والا باغ قتل عام کے مقام کا دورہ کیا۔ شہداء کو خراج پیش کرنے کے دوران وہ گھنٹوں کے بل بیٹھے اور ان کے احترام میں ہاتھ جوڑکر ایک منٹ تک خاموش رہے ۔ جلیان والا باغ میں دورہ کرنے والوں کے لئے مختص کتاب میں انہوں نے تحریر کیا کہ برطانیہ کی تاریخ میں یہ ایک انتہائی شرمناک حرکت ہے اور لکھا کہ دینسٹن چرچل نے اسوقت اسے دیوہیکل قراردیا تھا۔ ہمیں یہاں جو کچھ ہوا ہے اسے بھولنا نہیں چاہئے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ برطانیہ دنیا کے مختلف مقامات میں پرامن احتجاج کے حق کیلئے کھڑا ہو گا۔ جلیان والا باغ قتل عام کے مقام پر برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورہ کے موقع پر بعض تنظیموں نے معذرت خواہی کرنے ان پر زوردیا۔ کیمرون کے دورہ کے موقع پر ہندوستانی ذرائع ابلاغ کو دور رکھا گیا۔ صرف فوٹو جرنلسٹ کو دور سے تصاویر لینے کی اجازت دی گئی۔ جلیان والا باغ قتل عام 13!اپریل 1919ء کو ہوا تھا۔ یہ بات سننے پر کہ 15تا20 ہزار افراد جلیان والا باغ میں جمع ہوئے ہیں ۔ بریگیڈئیر جنرل ای ایچ ڈائر نے 50رائفل رکھنے والوں کو ہجوم پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا۔ ڈائر نے 10منٹ تک فائرنگ کو جاری رکھا تاوقتیکہ گولا بارود ختم ہو گئے ۔ اس موقع پر تقریباً1650 راونڈ فائر کئے گئے جس کے نتیجہ میں زائد از ایک ہزار ہندوستانی ہلاک ہو گئے ۔ علاوہ ازیں زائد1100 زخمی ہو گئے تھے ۔

Jallianwala Bagh killings 'deeply shameful': UK PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں