ہندو دہشت گردی ریمارکس - شندے کا اظہار افسوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

ہندو دہشت گردی ریمارکس - شندے کا اظہار افسوس

وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج رات ہندو دہشت گردی سے متعلق اپنے متنازعہ ریمارک پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے موقع پر اپوزیشن کے ساتھ ٹکراؤ ٹل گیا ہے ۔ شنڈے نے جو لوک سبھا کے قائد بھی ہیں ، وضاحت کرتے ہوئے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ان کے تبصرہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی اور ان کا دہشت گردی کو کسی مذہب سے جوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ میرے بیان سے ایک تنازعہ پیدا ہوا ہے میں یہ وضاحت جاری کر رہا ہوں اور ان افراد سے اظہار افسوس کرتا ہوں جنہیں میرے بیان سے ٹھیس پہونچی ہے ۔ گذشتہ ماہ جئے پور میں دئیے گئے میرے بیان سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے ۔ اس کا یہ مطلب لیا گیا کہ میں دہشت گردی کو ایک مخصوص مذہب سے جوڑرہا ہوں اور بعض سیاسی تنظیموں پر دہشت گردی کے کیمپس منظم کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میرا ارادہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے جوڑنے کا نہیں تھا۔ اس بات کی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ جئے پور میں میری مختصر تقریر میں دہشت گردی کو تنظیموں سے جوڑا گیا۔ شنڈے کے اظہار افسوس کے فوری بعد بی جے پی نے اس کا خیرمقدم کیا لیکن کہاکہ ایسا کافی پہلے ہی کیا جانا چاہئے تھا۔

Sushilkumar Shinde gives in, regrets 'Hindu terror' remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں