امریکہ میں اسلام فوبیا ختم کرنے - طلبا تنظیم کی کاوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

امریکہ میں اسلام فوبیا ختم کرنے - طلبا تنظیم کی کاوش

امریکہ میں مسلم طلبہ کی ایک اسوسی ایشن نے اسلام کے تعلق سے پیدا ہونے والے غلط ادراک کے خاتمہ اور اسلام کا حقیقی پیام پھیلانے کیلئے طلبہ کو اسکالرشپس کی فراہمی کا ایک منفرد کام شروع کیا ہے ۔ جو محبت، امن اور رواداری ہے ۔ اسلام 1.5بلین مسلم آبادی کے ساتھ دنیا میں دوسرا بڑا مذہب ہے ۔ اس تعداد کے باوجود مغربی ممالک میں اسلام فوبیا ہنوز برقرار ہے حتی کہ واشنگٹن کی یونیورسٹی کے کیمپس بشمول تعلیمی اداروں میں بھی اسلامو فوبیا پایا جاتا ہے ۔ اسلام کے تعلق سے غلط ادراک کو ختم کرنے میں مدد اور مذہب کے تعلق سے بیداری پھیلانے کیلئے یو ڈبلیو مسلم اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (ایم ایس اے ) نے نئے طلبہ یا تبادلہ کے حامل طلبہ کیلئے ایک ہزار ڈالر کی ایک سالانہ اسکالرشپ کیلئے فنڈ قائم کیا ہے ۔ یہ ایک ایم ایس اے چیاپٹر کے ملک گیر سطح پر فروغ پانے والا پہلا معروف اسکالرشپ ہے ۔ ایم ایس اے کے صدر احسن ندیم نے کہا ہے کہ ہمارے ماں ، باپ، بھائی بہن ہیں اور ہمارے خاندانوں کے گذارنے کیلئے ہم سخت کام کر رہے ہیں ۔ ہم ڈاکٹرس، ٹیچرس اور امریکی فوج اور پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے سماج اور ملک کو اس حقیقت سے واقف کروانا ہے کہ مسلمان بھی امریکی ہیں اور ہم امریکہ کی مزید ترقی اور بہتری کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔

Muslim students offer scholarships to spread true image of Islam in USA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں