کرکک عراق میں عسکریت پسند حملے میں 33 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

کرکک عراق میں عسکریت پسند حملے میں 33 ہلاک

عراق کے شمالی شہر کرکک میں ایک خودکشی کار بم حملہ اور فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 33افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے ہیں ۔ کرکک کے پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ حملہ آج صبح کے مصروف ترین اوقات میں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسند پولیس یونیفارم میں تھے اور بندوقوں ، گرینڈوں اور خودکش بیلٹوں سے لیس تھے ۔ پہلے بم دھماکہ ہوا اس کے بعد ان لوگوں نے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کی کوشش کی۔ شدت پسند گرینیڈ پھینک رہے تھے لیکن عمارت تک پہنچنے سے پہلے ہلاک کر دئیے گئے ۔ واضح رہے کہ حملہ کرکک شہر میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا تھا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ عسکریت پسندوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔ بہرحال کسی گروپ نے ابھی تک اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ کرکک میں مختلف نسلیں آباد ہیں اور یہ شہر عراقی حکومت اور کر د کے درمیان زمین اور تیل کے حقوق کی وجہہ سے کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

33 Dead, At Least 70 Injured In Suicide Bombing In Iraq’s Kirkuk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں