عیاض مدنی - تنظیم اسلامی کانفرنس کے امکانی سکریٹری جنرل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

عیاض مدنی - تنظیم اسلامی کانفرنس کے امکانی سکریٹری جنرل

سعودی عرب کے سابق وزیر برائے امور حج اور اطلاعات عیاض مدنی امکان ہے کہ 56 رکنی تنظیم اسلامی کانفرنس( او آئی سی) کے آئندہ سکریٹری جنرل ہوں گے ۔ مصر کے نائب وزیر خارجہ عمرو رمضان نے بتایاکہ افریقی ممالک کے تین امیدواروں نے اپنی نامزدگی سے دستبرداری اختیار کر لی۔ چنانچہ سعودی عرب کے امیدوار ایاز مدنی اس مقابلے میں تنہا رہ گئے ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے ۔ قاہرہ میں 6تا7 فروری کو او آئی سی کا اجلاس منعقد ہورہا ہے اگر ایاز مدنی کے انتخاب کی توثیق ہو جائے تو وہ او آئی سی کے 10 ویں سکریٹری جنرل ہوں گے ۔ وہ اکمل الدین احسان اوگلو کے جانشین ہوں گے جن کی معیاد جاریہ سال کے ختم پر پورہی ہورہی ہے ۔ ایازمدنی 2005ء تک وزیر امور حج تھے اس کے علاوہ 2005 ء تا2009ء انہوں نے بحیثیت وزیر ثقافت و اطلاعات خدمات انجام دی۔

Iyad Madani to be named new OIC chief at Cairo Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں