گریٹر بلدیہ حیدرآباد کا مثالی بجٹ پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

گریٹر بلدیہ حیدرآباد کا مثالی بجٹ پیش

کانگریس ، وائی ایس آر کانگریس اورمجلس اتحاد المسلمین نے میئر محمد ماجد حسین کی جانب سے پیش کئے گئے 2013 ۔ 14 کے بجٹ کو مثالی اور شہری ہمہ جہت ترقی کے لیے موزوں بجٹ قرار دیا جبکہ تلگو دیشم اور بی جے پی نے بجٹ کو اعداد شمار کا کھیل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ ڈپٹی میئر راجکما نے مئیر محمد ماجد حسین کو مبارباد دہتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں شہر بالخصوص پرانے چہر کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ انہوں نے شہر میں شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ کانگریس پارٹی کے بلدی فلور لیڈر ڈی راج بابو نے بجٹ کو " سوپربجٹ" قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو سال کانگریس اور دو سال مجلس کے میئر نے شہر کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کئے ہیں ۔ مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر محمد نذیر الدین نے کہا کہ بجٹ کا مسودہ شہر کی مجموعی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کے مئیر کی قیادت میں شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے متعدد اقدامات کئے گئے ۔ بائیوڈائیورسٹی کانفرنس کے انعقاد کا حیدرآباد کو اعزاز حاصل ہوا ۔ عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈالے بغیر ترقیاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ مجلس اتحاد المسلمین کی کاپوریٹر محسنہ پروین نے بھی بجٹ کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جس طرح بچھڑے طبقات کی ترقی کے لیے بجٹ میں مخصوص فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں اسی طرح مائناریٹی ڈیولپمنٹ کے تحت علحدہ فنڈ مختص کئے جائیں ۔

Mayor presents GHMC's Rs 3,800cr budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں