نامپلی گرلز ایجوکیشنل کیمپس - جامع ترقی کا ماسٹر پلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

نامپلی گرلز ایجوکیشنل کیمپس - جامع ترقی کا ماسٹر پلان

نامپلی ایجوکیشنل کیمپس جہاں تقریبا 13 ہزار لڑکیاں ابتدائی تعلیم سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک تعلیم حاصل کر رہی ہیں کو جامع ترقی دینے مرکزی حکومت نے ایک ماسٹر پلان کی تجویز ریاستی حکومت کو پیش کی ہے ۔ اس کیمپس میں جہاں اردو میڈیم کے ذریعہ تعلیم دی جاتی ہے ۔ معاشیات میں ایم اے کورس کا 12 واں بیاچ تکمیل پارہا ہے اور بہت جلد اردو میڈیم سے ایم اے کورس کا آغاز ہوگا ۔یہی نہیں لڑکیوں کے لیے آئی اے ایس اور آئی پی ایس امتحانات کی تیاری کے لیے ایک خصوصی تربیتی کوچنگ سنٹر کام کرنا شروع کردے گا ۔فروغ انسانی وسائل حکومت ہند کی سکریٹری اشوک ٹھاکر آئی اے ایس نے آج اس کیمپس میں اپنے پہلے دورہ کے موقع پر اس کو ایک نئی شکل دینے کی تجویز ریاستی حکومت کو پیش کی ۔ کل ہند اردو تعلیمی کمیٹی و نامپلی کیمپس ترقیاتی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے انہوں نے خطاب کیا ، اس موقع پر پرنسپال سکریٹری ثانوی تعلیم حکومت آندھرا پردیش کی راجیشور تیواری ، اسپیشل چیف سکریٹری جی سدھیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صدر تعلیمی کمیٹی محمد جلیل پاشاہ نے صدارت کی ۔ اشوک ٹھاکر نے کہا کہ :
اردو ذریعہ تعلیم کے لیے حیدرآباد اہم مرکز مانا جاتا ہے ، یہاں آزاد ہندوستان کی پہلی اردو یونیورسٹی قائم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اردو ہندوستانی زبان ہے اور یہ زبان ہندوؤں اور مسلمانوں کو ملانے کا کام کرتی ہے ۔ انہوں نے اردو کے ارتقاء پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے اپنی زندگی میں ناامید نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نامپلی کیمپس سے تعلیم پائے ایم ائے معاشیات کے تقریبا تمام طالبات برسرروزگار ہیں ۔

Master plan for nampally girls educational campus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں