ٹیپو سلطان شہید یادگار دن کے قیام کا مطالبہ - پاپولرفرنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

ٹیپو سلطان شہید یادگار دن کے قیام کا مطالبہ - پاپولرفرنٹ

4/مئی کو ٹیپو سلطان شہید ؒکے یادگار دن کو سرکاری دیوس قرار دیا جائے : پاپولرفرنٹ
ٹیپو سلطان شہید یادگار دن کے قیام کا مطالبہ - پاپولرفرنٹ
یوم پاپولرفرنٹ کے موقع پر تمل ناڈو میں تین مقامات پر عوامی اجلاس، ہزاروں نوجوان شریک رہے
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں نے ریاست تمل ناڈو میں یوم پاپولرفرنٹ بڑے جوش و خروش سے منا یا، جس میں کثیر تعداد میں مرد،خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کی، تمل ناڈو میں تین اہم شہروں ، چنئی، ترچی اور ناگرکوئل میں پاپولرفرنٹ نے ریلی، یونٹی مارچ، اور عوامی اجلاس کا انعقاد کیا، اس کے علاوہ ریاست کے کئی شہروں میں بھی کارکنوں نے پرچم کشائی کی اور یوم پاپولر فرنٹ منا یا، چنئی میں ہوئے یونٹی مارچ اور ریلی کا فرنٹ کے قومی ایگزیکٹورکن ایم محمد اسماعیل نے آغاز کیا، اور ریلی کے اختتام کے بعد عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی نائب صدر شیخ محمد انصاری نے کہا کہ ملک میں مسلم نوجوانوں کو جھوٹے مقدموں کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے، یہ سیاسی طاقت کا غلط استعمال ہے، جس کا روکا جانا بے حد ضروری ہے، اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں مسلمانوں کے آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ، تمل ناڈو میں مقبوضہ وقف جائیداد کی بازیابی کی جائے ، اور جن وقف جائیداوں کی دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے، ان وقف جائیدادوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی جائے، اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 4 مئی کو ٹیپو سلطان شہید کی یادگار دن کو سرکاری دیوس قرار دیا جائے، اس کے علاوہ کئی قرار داد منظور کئے گئے، پاپولرفرنٹ کے اس یونٹی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شامل رہے ۔

Popular front meetings in tamil nadu - demands Tipu Sultan Shaheed Divas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں