Mayawati loud and clear on her prime ministerial ambitions
وزیر اعظم بننے اپنی خواہش کا برملا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے محنت کریں اور "بکاؤ مال" بننے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔ پارٹی کارکنوں کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر اترپردیش نے آج کہا کہ بی ایس پی کی شاندار کامیابی کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں لال قلعہ سے وزیراعظم کی حیثیت سے یوم آزادی کا خطاب کا موقع ملے ۔ انہوں نے کیڈر کو "بکاؤ مال" بننے کے خلاف انتباہ دیا اور کہاکہ اسمبلی و لوک سبھا انتخابات کے دوران بعض طاقتیں انہیں خریدنے کی کوشش کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ دونوں پارٹیوں نے روزگار میں ایس سی اور ایس ٹی کیلئے ترقیوں کے کوٹہ بل کو روکنے سازش رچی ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر مرکز میں ان کی پارٹی اقتدار پر آئی تو وہ اسے نافذ کریں گی۔ انہوں نے راست نقدی منتقلی سبسیڈی اسکیم پر بھی تنقید کی اور کہاکہ اس سے غریبوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ مایاوتی نے آندھراپردیش کی تقسیم کرتے ہوئے تلنگانہ کی تشکیل کی تائید کی اور ودربھا کی بھی حمایت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں