الامین انسٹی ٹیوٹ بنگلور میں مولانا آزاد سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

الامین انسٹی ٹیوٹ بنگلور میں مولانا آزاد سمینار

جو قوم اپنے محسنوں کو بھلاد یتی ہے تو اﷲ تعالیٰ تعالی اس قوم پر اپنے محسنوں کو بھیجنا بند کر دیتا ہے ۔ پروفیسر بی شیخ علی نے الامین ریسیڈینشل اسکولس مالور روڈ ہو سکو ٹے میں ایک روزہ قومی سمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بڑا آدمی وہی بنتا ہے جو فکر و عمل میں یکساں رہتا ہے اور حقیقی محرکات کا پتہ لگا کر اسے عملی جامہ پہنانے کی حتی المقدور کوشش کرتا ہے ۔ پی ٹی ایم ابراہیم نے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ اگر آج کے دور میں ہم جرائم و بداخلاقی کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں سیکولر دائرے میں رہتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت پر کافی توجہ دینی ہو گی۔ بانی الامین تحریک ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اگر ہمارا ملک تقسیم نہ ہوتو اس وقت ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوری طاقت ہوتے اور ملک کی تقسیم کے سب سے بڑے مخالف مولانا ابوالکلام آزادؒ تھے جبکہ اس سلسلہ میں اپنوں اور غیروں نے مولانا کو بہت تکلیف دی مگر مولانا اپنی بات پر اٹل رہے بالآخر ہوا وہی جو قدرت کو منظور تھا۔

Maulana Azad Seminar at AlAmeen Institute Bangalore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں