دلت ، مسلم ، عیسائی - ملین پوسٹ کارڈ تحریک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

دلت ، مسلم ، عیسائی - ملین پوسٹ کارڈ تحریک

دلت مسلمانوں اور دلت عیسائیوں کو ریزرویشن سے محروم کرنے والے صدارتی فیصلہ 1950 کو چیلنج کرنے کیلئے دلت مسلمانوں اور دلت عیسائیوں کی جانب سے "نیشنل ون ملین پوسٹ کارڈ تحریک" نامی ایک دلچسپ مہم چھیڑدی گئی ہے ۔ دلت عیسائیوں اور دلت مسلمانوں کے حقوق کیلئے لڑرہی ہے کیتھولک بشپ کانفرنس آف انڈیا( سی بی سی آئی)، نیشنل کونسل آف چرچزان انڈیا( این سی سی آئی) اور نیشنل کونسل فار دلت کرسچن(این سی ڈی سی) اور مذہبی اقلیت کے زمرہ میں آنے والے دلتوں (مسلم!کرسچن) کی مختلف تنظیموں نے ریزرویشن کو مذہب کے ساتھ خاص صدارتی فرمان(1990,1956,1950 میں درجہ فہرست ذاتوں ، جن میں صرف ہندو، سکھ اور بدھ مذہب کے ماننے والے شامل ہیں ) کے خلاف قومی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جسے این او ایم پی سی(نیشنل ون ملین پوسٹ کارڈ کمپین) کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کی شروعات 13فروری سے ہو گئی تھی جس کا رسمی طورپر اعلان آج کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت سب سے پہلے ایک دلت خاتون نے وزیراعظم اور سونیا گاندھی کو خط لکھ کر بھیجا ہے ۔ گول ڈاک خانہ کے قریب واقع سی بی سی آئی سنٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آر یو راس گایا راج نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ آج ہر سطح پر دلت کرسچین اور مسلم دلت اس لئے پیچھے ہیں کیونکہ ان سے ان کے حقوق چھین لئے گئے ہیں ۔ انہیں ایک صدارتی فرمان کے ذریعہ جو 1950ء میں آیا تھا ریزرویشن سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ہم نے اس نا انصافی کے خلاف مسلم طبقہ سے وابستہ دلتوں کو ساتھ لے کر آواز اٹھائی ہے اور اس فیصلہ کو چیلنج کرنے کیلئے سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کو ہم نے ایک ملین پوسٹ کارڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

'One million post cards campaign' launched to press for inclusion of Dalit Christians & Muslims in SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں