ہندوستان کے خلاف ریمارکس سے مالدیپ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

ہندوستان کے خلاف ریمارکس سے مالدیپ کا انکار

مالدیپ نے کہاکہ ہندوستان دشمن عناصر نے ہندوستانی ہائی کمشنر پر تنقید کیلئے جوڈیشیل سرویس کمیشن کا جعلی مکتوب استعمال کیا ہے ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن میں سابق صدر محمد نشید کے پناہ لینے پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے ۔ جوڈیشیل سرویسس کمیشن کے لیٹر پیاڈ پر بیان میں ملک کے عدلیہ کے نگرانکار ادارہ نے کل میڈیاکے حوالے کیا جس میں ہندوستانی ہائی کمشنر بی ایم مولے کی جانب سے ملک کے عدلیہ کے طریقہ کار میں مداخلت کرنے پر شدید نکتہ چینی کی ہے ۔ اس بیان کو ایک عالمی خبر رساں ایجنسی نے موضوع بحث بنایا اور ہندوستانی عہدیدار کی جانب سے اس میں ردعمل ظاہر کیا گیا اور انہوں نے اسے بے بنیاد قراردیا اور اس کے چند ہی گھنٹوں بعد جے ایس سی نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس طرح کا بیان جاری کرنے کی تردید کی ہے ۔ کمیشن نے بتایا کہ اس طرح کا بیان ایک جعلی لیٹر ہیڈ پر گشت کروایا گیا ہے ۔ جعلی خط کے پس پردہ کس کا ہاتھ ہے اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Maldives' judicial watchdog denies making anti-India remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں