Take 'liberal view' on Teesta water issue, Bangladesh PM Hasina tells Salman Khurshid
وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج امید ظاہر کی کہ ہندوستان دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے آزادانہ نظریہ اختیار کرے گا ۔ حسینہ نے یہ ریمارکس اس وقت کئے جب دورہ کنندہ ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ان سے ملاقات کی اور ہندوستان کی جانب سے مزید مستحکم باہمی تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا یقین دلایا ۔ حسینہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے آزادانہ نظریہ اختیار کرے گا اور معاہدہ پر دستخط کے لیے اقدامات کا آغاز کرے گا ۔ دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تیستا سے متعلق معاہدہ پر دستخط میں تاخیر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی جانب سے مخالفت کے سبب ہو رہی ہے ۔ سلمان خورشید نے وزیراعظم بنگلہ دیش سے ملاقات کے دوران انہیں ہند ۔ بنگلہ مشترکہ مشاورتی کمیشن میٹنگ کے تعلق سے بھی واقف کروایا ۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت بنگلہ دیشی ہم منصب دیپومونی نے کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں