پنجاب - مسلمانوں کی طرف سے شریعت پنچایت کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

پنجاب - مسلمانوں کی طرف سے شریعت پنچایت کا قیام

پنجاب میں مسلمانوں نے ایک "شریعت پنچایت" کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ یہ پنچایت شادی، طلاق اور مسلم طبقہ کے اختلافات کو دور کرنے جیسے مسائل پر فیصلہ کرے گی۔ آج یہاں منعقدہ ایک مسلم کانفرنس میں مسلمانوں نے اپنی نوعیت کی پہلی پنچایت قائم کی ہے جس کو شریعت پنچایت کا نام دیا گیا ہے ۔ پنجاب اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیرمین اظہار عالم نے یہ کانفرنس قائم کی تھی۔ ان کے ہمراہ دیگر نے مسلمانوں کی بہبود کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔ مسلم معاشرہ کے شرعی مسائل کو ریاست میں مسلمانوں کی بہبود کے اقدامات کے بعد شرعی پنچایت کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔ اظہار عالم نے دعوی کیا کہ پنجاب میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مسلمانوں کا یہ پہلا مشترکہ پلیٹ فارم ہو گا۔ یہ شرعی پنچایت وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضوں اور دیگر مسائل سے نپٹے گی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلمانوں کیلئے تدفین کا مسئلہ مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ قبرستانوں کی کمی کی وجہہ سے مسلمانوں کو اپنے مرحومین کو تدفین کیلئے دور دراز علاقوں کا سفر کرنا پڑرہا ہے ۔ تقریباً30کیلو میٹر دور جا کر تدفین عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ بعض اوقات میت کو 2تا3دن تک رکھ کر صرف زمین کی لاش کی جا رہی ہے ۔ قریبی قبرستانوں میں زمین ملنا مشکل ہو گیا ہے ۔ مواضعات میں بھی مسلم آبادی کیلئے قبرستان بہت بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل سے بھی بات چیت کی ہے ۔

Punjab to get first Sharia panchayat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں