لکھنؤ یونیورسٹی - تعلیمی تمغے کے حصول میں طالبات آگے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

لکھنؤ یونیورسٹی - تعلیمی تمغے کے حصول میں طالبات آگے

ہونہاروں کی بھیڑمیں بیٹے اب بیٹیوں سے پچھڑتے جا رہے ہیں ۔ جمعرات کو لکھنؤ یونیورسٹی میں سال 2011 کے جلسہ تقسیم اسناد تقریب میں کل 194 تمغے تقسیم کئے گئے جس میں 158 طالبات کوملے ۔ تمغہ حاصل کرنے والے 99طلباء میں 23طلباء اور 76طالبات ہیں ۔ طالبات نے ایک بار پھر خود کو ثابت کیا ہے اور ان اعداد وشمار نے بیٹیوں کی پڑھائی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز پر روک بھی لگادی ہے ۔ تمام فیکلٹی میں سب سے بہترین طالب علم کیلئے چانسلرس گولڈ میڈل ایم بی اے کی طالبہ دعا نقوی کو دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر چکرورتی گولڈ میڈل نیہا مشرا کو دیا گیا ہے ۔ وائس چانسلرس گولڈ میڈل بہترین این سی سی کیڈٹ آکاش دیپ مشرا کو دیا گیا ہے ۔ اردو میں وائس چانسلرس گولڈ میڈل غوثیہ پروین کو ملا ہے ۔ نوگولڈ اور ایک تمغہ کے ساتھ ایم ایس سی ریاضی کی طالبہ انشارستو گی کو سب سے زیادہ 10 میڈل ملے ۔ ایم اے کی طالب نمتا ورما کو 9اور ایم ایس سی کی طالبہ شازیہ عمر کو 7 تمغے دئیے گئے ہیں ۔ گجیندر کمار گوسوامی، شکھا سنگھ، سنبل فاطمہ، نیہا سنگھ اور رتکا چودھری نے 5-5میڈل حاصل کئے ہیں ۔ وائس چانسلر جی پٹنائک نے تمام ہونہاروں کو تمغے دئیے ۔ انہوں نے رشتوں کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے انسانیت کے اقدار سے سب کو باخبر کرایا۔ انہوں نے کہاکہ ملک آج ایٹمی طاقت کی بنیاد پر سپر پاور بننے جا رہا بلکہ اس کے پیچھے ملئک کی تہذیب اور ثقافت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیرئیر اور اقتصادی فراوانی سے کہیں زیادہ معنی رشتتے رکھتے ہیں ۔ اس کی اہمیت ہم کو سمجھنی چاہئے ۔

Lucknow university- girls ahead from boys

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں