حیدرآباد میں طاقتور بم دھماکے ، 15 ہلاک متعدد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

حیدرآباد میں طاقتور بم دھماکے ، 15 ہلاک متعدد زخمی

حیدرآباد۔
شہر کا مصروف ترین علاقہ دلسکھ نگر آج شام 2طاقتور دھماکوں سے دہل گیا جن میں کم سے کم 15افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور 84سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ لوگ کئی فٹ بلندی تک ہوا میں اچھل کر نیچے گر پڑے ۔ آج شام تقریباً6:58 منٹ پر کونارک تھیٹرکے پاس پہلا طاقتور دھماکہ ہوا، اس کے کچھ ہی منٹ بعد 100 گز کی دوری پر ایک اور طاقتور دھماکہ ہوا۔ ان دونوں دھماکوں میں تقیریباً15افراد ہلاک اور زائد از84 زخمی ہو گئے ۔ یہ دھماکے ایمپوروائز ڈ ایکسپلوزیو ڈوائز(IED) یعنی بہت ہی طاقتور دھماکہ اشیاء کے ذریعہ تیار کئے گئے ۔ ان بموں میں نائٹروجن کے اثرات بھی موجود تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ کرنے والوں نے یہ آٹو میٹک بم سائیکلوں پر ریگزین میں لپیٹر کر لا کر رکھے ۔ یہ ٹائم بم نہیں تھے لیکن ان میں نصب کرنے کے کچھ دیر بعدپھٹ پڑنے کی صلاحیت تھی۔ ابتدائی طورپر اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا ان دھماکوں اور شہر کے سابقہ بم دھماکوں میں مماثلت ہے ؟ واقعہ کی تحقیقات نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دی گئی ہے اور دہلی سے این ایس جی کے خصوصی دستوں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

نئی دہلی۔
وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے حیدرآباد میں پیش آئے سلسلہ وار بم دھماکوں کی سخت الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک گھناؤنا طرز عمل ہے ، خاطیوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ دفتر وزارت عظمی کی جانب سے وزیراعظم کا یہ بیان ٹوئٹر پر پیش کیا گیا ہے ۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 2لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ریلیف کی کاروائیوں میں تعاون کیلئے تمام مرکزی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھراپردیش کے حکام سے تعاون کریں ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے حیدرآباد دھماکوں پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔ دیگر سیاسی جماعتوں نے دھماکوں کی پرزور مذمت کی۔ نائب صدر حامد انصاری نے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں صبر و تحمل سے کام لیا جانا چاہئے ۔ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے حیدرآباد دھماکوں میں ہلاک افراد کے خاندان والوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کامطالبہ کیا۔

Hyderabad bomb blasts: 15 killed many injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں