لیبیا - انقلاب کی دوسری سالگرہ پر حکومتی اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

لیبیا - انقلاب کی دوسری سالگرہ پر حکومتی اقدامات

صیانتی افواج کو آج پورے لیبیا میں سخت چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دیدی گئی ۔ شمالی افریقہ کے ملک میں معمرقذافی کی حکومت کے خلاف بغاوت کا 2 سال قبل آغاز ہوا تھا ۔ جبکہ انہوں نے اس ملک پر 40 سال تک آہنی پنجہ سے حکومت کی تھی ۔ سرحدوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ بعض بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں ہیں کیونکہ اندیشہ ہے کہ تشدد پھوٹ پڑے گا ۔ بغاوت کی سالگرہ کا انجام معمرقذافی کی اکتوبر 2011ء میں ہلاکت پر ہوا تھا جبکہ لیبیا کے نئے حکمران ناقدین کی جانب سے ایک "نئے انقلاب" کی اپیل کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ انتہائی ضروری اصلاحات کا آغاز کرنے سے قاصر رہی ہے ۔ ہزاروں عوام لیبیا کے اہم شہروں تریپولی اور بن غازی میں 15/ فروری 2011ء کو شروع ہونے والی احتجاجی مظاہروں کی سالگرہ منانے جمع ہوئے تھے ۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں دو دن بعد انقلاب آیا تھا ۔
اپوزیشن گروپس مطالبہ کر رہے ہیں کہ سابق قذافی حکومت کے عہدیداروں کو سرکاری عہدوں پر فائز نہ کیا جائے ۔اور اگر کوئی عہدہ پر ہوتو اسے برطرف کردیا جائے ۔ طرابلس میں اس بارے میں عوام میں ورقئے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جن کا عنوان "عوامی انقلاب" رکھا گیا ہے اور عوام سے موجودہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے سیول نافرمانی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

Security concerns grow as Libya marks second anniversary of uprising

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں