سعودی عرب - رواں سال 60 لاکھ عازمین عمرہ کے امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

سعودی عرب - رواں سال 60 لاکھ عازمین عمرہ کے امکان

سعودی عرب میں رواں سال عمرے کی ادائیگی کے لیے 60 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے ۔ یہ بات سعودی وزیر حج بند بن محمد الحجاز نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ماہ رمضان المبارک میں اس بات کی توقع ہے کہ عازمین عمرہ کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 4 لاکھ عازمین عمرہ سعودی عرب آ رہے ہیں ، سعودی وزیر نے کہا کہ موجودہ عمرہ سیزن 14 دسمبر 2012 سے شروع ہوا ہے اور اگست کے پہلے ہفتے (آخر رمضان) تک جاری رہے گا ۔ وزرات حج نے اب تک 13 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 7 لاکھ 75 ہزار عازمین عمرہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ سعودی وزیر حج نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سے ہر سال عازمین کی تعداد میں 10 تا 20 فیصد اضافہ ہورہا ہے ۔

saudi arabia - 60 lakhs umrah visitors expected this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں