Pakistan to hold general election by May 16
پاکستان میں 16 مئی تک عام انتخابات منعقد ہوں گے ۔ ایک سینئر وزیر نے آج یہ اعلان کیا او کہا کہ انتخابات سے قبل قومی اور صبوئی اسمبلیاں 16 مارچ کو تحلیل ہوں گی اور اندرون 2 ماہ انتخابات منعقد ہوں گے ۔ وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ نے یہ بات کہی ۔ عالم دین طاہر القادری جنہوں نے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا کے ساتھ کل ایک ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کائرہ نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کی جانچ کی مدت 30 دن کے بجائے 14 دن ہوگی اور قادری کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ قادری کے ساتھ طے پائے ہمارے معاہدہ سے مطابق ہم کار گزار وزیر اعظم کی نامزدگی کے تعلق سے ان سے مشورہ کریں گے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں