سعودی عرب کی شامی باغیوں کو اسلحہ کی مدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

سعودی عرب کی شامی باغیوں کو اسلحہ کی مدد

سعودی عرب کروشیا سے خریدے گئے اسلحہ صدر بشار الاسد حکومت کے خلاف برسر پیکار شامی باغیوں کو سربراہ کر رہا ہے ۔ نیویارک ٹائمس رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ اخبارنے نامعلوم امریکی اور مغربی عہدیداروں کے حوالہ سے کل بتایا کہ سعودی عرب نے 1990ء میں بلقان کی جنگوں کے بچے ہوئے غیر معلنہ فاضل اسلحہ کے حصے کو پیادہ اسلحہ کی بڑے پیمانہ پر خریداری کیلئے سرمایہ فراہم کیا تھا جبکہ اسلحہ دسمبر میں اردن کے ذریعہ مخالف حکومت جنگجوؤں تک پہنچایا گیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت یوگوسلاویہ کے اسلحہ کی باغیوں نے یوٹیوب ویڈیوز میں نمائش کی تھی اس وقت یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ ٹائمس نے بتایا کہ اس وقت کے بعد سرکاری عہدیداروں نے یہ بتایا کہ کروشیا سے متعدد طیاروں میں اسلحہ کی کھییپ روانہ کی گئی ہیں جبکہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسلحہ کی کھیپ میں ہزاروں رائفلیں اور سینکڑوں مشین گنوں کے علاوہ نامعلوم مقدار میں گولہ بارود بھی موجود تھا۔ کروشیا کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ٹائمس کو بتایا کہ عرب بہار کے آغاز کے بعد سے بلقان نے سعودی عربیہ شامی باغیوں کو کسی قسم کے اسلحہ فروخت نہیں کئے ہیں ۔ دریں اثناء سعودی و اردنی سرکاری عہدیداروں نے اس پر تبصرہ سے انکار کر دیا۔ ٹائمس نے بتایا کہ اگر واشنگٹن کا اس معاملہ میں کوئی رول موجود ہوتو وہ مبہم ہے ۔

Saudi Arabia Step Up Help for Rebels in Syria With Croatian Arms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں