غلام نبی آزاد - کرناٹک کانگریس کی صدارت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

غلام نبی آزاد - کرناٹک کانگریس کی صدارت کا امکان

پارٹی کو منظم کرنے کے لیے جمعہ کے روز اے آئی سی سی کے نائب صدر اہل گاندھی نے تمام ریاستوں کے پارٹی صدر اور لیجلیچر پارٹی لیڈروں کی میٹنگ طلب کر ے تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد ریاستی کانگرس میں اہم تبدیلیاں آنے کے اشارے ملے ہیں ۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں پارٹی امور کی نگرانی کی ذمہ داری سنبھالنے والے قائد کی تبدیلی ممکن ہے ۔ ابتدا ہی سے ریاست کے پارٹی امور کے نگراں مدھو سدن مستری کے خلاف کئی شکایات ملتی رہی ہیں ۔ مستری پر الزام ہے کہ وہ صرف گنے چنے لیڈروں سے ملاقات کرتے ہیں ، کئی اراکین اسمبلی کو اپنی دشواریوں کے بارے میں سنانے کا موقع نہیں دیتے ۔
انٹلی جنس ذرائع سے اطلاعات پانے کے بعد راہل گاندھی نے کرناٹک امور میں پارٹی کی نگرانی کی ذمہ داری سے مدھوسدن مستری کو الگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور ان کی جگہ غلام نبی آزاد یادگ وجے سنگھ کے نام زیر غور ہیں ۔ ریاست کے پارٹی امور سے زیادہ واقفیت رکھنے والے غلام بنی آزاد کو کرناٹک میں پارٹی امور کی نگرانی کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جا رہا ہے ۔ ایس ایم کرشنا ،ملکارجن کھر گے ، جعفر شریف ، دھرم سنگھ ، سدارامیا سمیت کئی لیڈروں کے ساتھ غلام نبی آزاد کے اچھے تعلقات ہیں ۔

Karnataka State Congress wants Azad, not Mistry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں