مریال گوڑہ میں شرمیلا کی پدیاترا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

مریال گوڑہ میں شرمیلا کی پدیاترا

پدیاترا کے ذریعہ ہم نے کتنا فاصلہ طئے کیا ہے یہ دیکھنا اہم نہیں ہے بلکہ اس یاترا کے ذریعہ ہم نے عوام کے دلوں میں کتنی جگہ بنائی اور ہم ان سے کتنے قریب ہوئی ہیں یہ اہم ہے ۔ مریال گوڑہ کو مشہور شاہراہ راجیو چوک پر آج وائی ایس آرسی پی صدر جگن موہن ریڈی کی ہمشیرہ شرمیلا نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ضلع نلگنڈہ میں جاری پد یاترا کے آج ساتویں دن مریال گوڑہ کے مختلف مقامات وینکٹ ادری پالم ، اونکی کراس روڈ ، ہنومان پیٹ ، ایم آراو آفس ، ہاوزنگ بورڈ، ایدول گوڑہ میں پد یاترا کے ذریعہ عوام سے ملاقات کی اور ان سے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے والد آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی پد یاترا کے ذریعہ عوام کے قریب پہنچ کر ان کے دکھ درد اور ان کے مسائل جاننے کے لیے فکر مند رہتے تھے اور عوام کو یقین دلاتے تھے کہ وہ ان کے مسائل کو حل کرنے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے ۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی دور حکومت میں کسان مستحق عوام ، خواتین ، نوجوان ، طالب علم تمام کو ان کی جانب سے متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ہر طرح سے مدد ی گئی ۔
شرمیلا نے کہا کہ بہت جلد ریاست میں جگن کی قیادت میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا پھر وہی سنہرا دور(راجنا راجیم) آنیوالا ہے جس میں ایک خوش مکمل زندگی گزار سکے گا ۔ اس روڈ شو میں عوام کا بہت بڑا ہجوم دیکھا گیا ۔ آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر کی ایک جھلک دیکھنے عوام کا ہجوم امڈ پڑا ۔ ا س موقع پر یادوری کرونا ، الکا شرون ریڈی ، محمد سلیم ، مولاعلی ، پاشاہ ، محمد فاروق وغیرہ موجود تھے ۔

Sharmila's padyatra in mriyalguda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں