مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کا خصوصی بجٹ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کا خصوصی بجٹ اجلاس

مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کاخصوصی اجلاس پیر 18 فروری کو منعقد ہوگا جس میں سال 14 ۔ 2013 کے لیے 3800 کروڑ روئیے کے بجٹ کو منظوری دی جائے گئی ۔ بلدیہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے 13 دسمبر کو منعقدہ اپنے اجلاس میں پہلے ہی اس بجٹ کو منظوری نہیں دی جاسکی ۔ اگرچہ کہ جی ایچ ایم سی کا اجلاس عام 2 فروری کو منعقد کیا گیا تھا تاہم شہر کی پہلی خاتون میئر سروجنی پلاریڈی کو خراج کے بعد یہ اجلاس ملتوی کردگیا ۔ بلدیہ کے لیے 21 فروری سے قبل بجٹ کی منظوری لازمی ہے ۔ میئر حیدرآباد جناب ماجد حسین نے خصوصی اجلاس طلب کیا ہے ۔ بلدیہ نے 3800 کروڑ روپئے کا بجٹ تیار کیا ہے جبکہ نظر ثانی شدہ بجٹ 2664 کروڑ روپئے ہوگا ۔ کارپوریشن نے گریٹر حیدرآباد ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے لیے 813 روئیے مختص کئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں اسٹرام واٹر ڈرین کی تعمیرکے لیے 100 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس خصوصی اجلاس کے لیے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ، کانگرس ، تلگو دیشم اور بی جے کارپوریٹرس نے اپنی حکمت عملی قطیعت دے دی ہے ۔

GHMC budget meet on Monday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں