پارلیمنٹ بجٹ سشن کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

پارلیمنٹ بجٹ سشن کا آغاز

متنازعہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکام پارلیمنٹ کے کل سے شروع ہونے والے 3ماہ طویل بجٹ اجلاس میں بحث کا سرگرم موضوع بن سکتا ہے ۔ حکومت کیلئے ایسے وقت جب کہ لوک سبھا انتخابات جلد ہی منعقد ہونے والے ہیں یہ معاملہ درد سر بنے گا۔ بایاں بازو اور دایاں بازو دونوں جماعتیں کانگریس کی زیر قیادت اتحاد کو مختلف مسائل پر نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہیں جن میں مبینہ ہیلی کاپٹر معاملہ بھی شامل ہے ۔ جس میں اٹلی کی کمپنی نے 362 کروڑروپئے کی روشت دینے کا انکشاف کیا۔ کلیدی قوانین جیسے عصمت ریزی کے قوانین کو مضبوط بنانا، حصول اراضی بل اور لوک پال بل کی منظوری پر سوالیہ نشان لگے ہیں کیونکہ چند اپوزیشن جماعتیں ان قوانین کے موجودہ طرزپر اعتراض کر رہی ہیں ۔ مرکزی ٹریڈ یونینوں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال بھی پارلیمنٹ میں بحث کو موضوع بن سکتی ہے جس کیلئے اپوزیشن جماعتیں حکومت کی نا اہلی کو ثابت کرنے کی کوشش کریں گی۔ علاوہ ازیں قیمتوں میں اضافہ اور لیبر قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کیلئے بھی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ خواتین کا تحفظ اور خط قبضہ پر پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں ہندوستانی فوجیوں کا قتل، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ریل کرایوں میں اضافہ، علیحدہ تلنگانہ اور کسانوں کو قرض معاف کرنے کی اسکیم میں مبینہ اسکام بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے اپوزیشن کو موقع فراہم کر سکتا ہے ۔

Budget Session of Parliament 2013 Begins

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں