India-Pakistan relations moving in right direction: Ashraf
پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی ہے اور باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی ہے اور باہمی تعلقات صحیح سمت جاری ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے یہ بات کہی ۔ اشرف نے پاکستانی ہائی کمشنر واجب شمس الحسن کی جانب سے لندن کے ایوان زیریں میں برطانوی ارکان پارریمان کے اعزاز میں ترتیب دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر یہ ریمارکس کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات ارکان پارلیمنٹ ، تاجرین کے دوروں کے تبادلہ کے ساتھ صحیح سمت پیش قدمی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو اپنے تمام پڑوسیوں بشمول ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے تاہم اہم مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں