Gulzar cuts his Pakistan visit short, returns to India
ممتاز شاعر اور نغمہ نگارگلزار نے آج اپنے دورہ پاکستان کو عجلت میں مختصر کردیا ہے اور وہ ہندوستان واپس ہوگئے ۔ ان کے ہمراہ فلم ڈائریکٹر وشال بھردواج بھی تھے ۔ وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی سیاسی یا سکیورٹی وجوہات نہیں ہیں ۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیدار نے پاکستانی اخبارات میں شائع اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ گلزار کو سیکورٹی وجوہات کے باعث واپس ہونے کا مشورہ دیا گیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شاعر گلزار اپنے خانگی دورہ پر تھے ، ان سے سفارت خانہ کا کوئی بھی رکن ربط میں نہیں تھا ۔ پاکستان تک گلزار کے سفر میں ساتھ رہنے والے وشال بھردواج نے کہا کہ گلزار صاحب نے اپنے آبائی وطن کالراقریب دینا صوبہ پنجاب کا دورہ کیا اور اپنے آباء و اجداد کی قبور پر حاضری دی ۔۔
گلزار کی پاکستان سے اچانک بھارت واپسی
جواب دیںحذف کریںhttp://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/02/130213_gulzar_pakistan_back_ka.shtml
جھلا کی لبدا پھرے ؟ - وسعت اللہ خان
http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/02/130213_gulzar_returns_to_india_rk.shtml