حیدرآباد سٹی پولیس 2500 مخلوعہ جائیدادیں - زاہد علی خان کا مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

حیدرآباد سٹی پولیس 2500 مخلوعہ جائیدادیں - زاہد علی خان کا مکتوب

حیدرآباد سٹی پولیس میں کانسٹبلوں کی تقریباً2500 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں لیکن اب جب کہ درخواستوں کی وصولی کیلئے کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں صرف 2000 درخواست ہی وصول ہوئی ہیں ۔ 31!دسمبر 2012ء کو اس ضمن میں محکمہ پولیس کی جانب یس ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں 20فروری درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ روزنامہ سیاست، محکمہ پولیس میں بھرتی کے خواہاں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتا ہے ۔ سرپرستوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے آج ایڈیٹرسیاست جناب زاہد علی خان سے اپیل کی گئی کہ وہ سٹی پولیس میں کانسٹبل کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کیلئے حکومت سے نمائندگی کریں ۔ چنانچہ ایڈیٹر سیاست نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، ڈی جی پی مسٹروی دنیش ریڈی اور کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انوراگ شرما کو علیحدہ علیحدہ مکتوبات روانہ کئے جس میں انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ کانسٹبلس کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید دو ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ ان امیدواروں کو بھی موقع حاصل ہو جو انٹرمیڈیٹ سال دوم کا امتحان لکھنے والے ہیں ۔ اگر درخواست فارمس کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کی جاتی ہے تو اس سے محکمہ پولیس میں ملازمت کے خواہاں نوجوانوں اور ان کے سرپرستوں کو سہولت حاصل ہو گی۔ جناب زاہد علی خان نے اپنے مکتوب میں مزید کہاکہ 2500 جائیدادوں کیلئے 2000درخواستیں وصول ہوئی ہیں ایسے میں دیگر 500 جائیدادوں کیلئے بھی درخواست طلب کی جائیں گی۔ نتیجہ میں دو مرتبہ امیدواروں کے ٹسٹ لئے جائیں گے لیکن اگر تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی جاتی ہے تو اس سے محکمہ پولیس کا وقت اور یسہ دونوں بچ جائیں گے اور امیدواروں کو راحت بھی ہو گی۔ جناب زاہدعلی خان نے مسلم سرپرستوں پر بھی زوردیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ ملک و ملت کی خدمت ہو سکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ روزنامہ "سیاست" کی جانب سے محکمہ پولیس میں بھرتی کے خواہاں نوجوانوں کیلئے خصوصی کوچنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور امیدواروں کی رہنمائی کیلئے ماہرنے کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔

Hyderabad city police vacancies, Zahid Ali Khan request to extend the last day of application submission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں