چنئی - سستی معیاری کینٹین کا وزیراعلیٰ جئے للیتا کے ہاتھوں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

چنئی - سستی معیاری کینٹین کا وزیراعلیٰ جئے للیتا کے ہاتھوں افتتاح

چنئی میں سستی اور معیاری کینٹین کا وزیرا علی جئے للیتا کے ہاتھوں افتتاح
وزیر اعلی جئے للیتا نے چنئی سانتھوم علاقے میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کر کے سستی اور معیاری کینٹین کا افتتاح کیا، واضح رہے کہ چنئی کارپوریشن کی طرفسے چنئی شہر کے 200 کارپوریشن وارڈوں میں ہر ایک وارڈ میں ایک کینٹین کے حساب سے مذکورہ سستے اور معیاری ٹفن کینٹین آغاز کرنے کا پچھلے ماہ وزیر اعلی جئے للیتا نے چنئی کارپوریشن کو ہدایت جاری کیا تھا، جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 15وارڈوں میں مذکورہ کینٹینوں کو کل سے آغاز کر دیا گیا ہے، ان ٹفن کینٹینوں میں ایک اڈلی جو 100گرام کا ہو گا، وہ ایک روپئے میں اور سامبار ساتھم 5روپئے ، اور دہی کھانا 3روپئے، جو350گرام کا ہو گا، ان کینٹین میں غریب اور مزدور طبقہ، ڈرائیور اور مسافروں کو کم قیمت میں معیاری ٹفن میسر ہو گا، کارپوریشن ذرائع کے مطابق فی الحال ماداورم، اولڈ واشر مین پیٹ، پولیناتھوپ،امبتور، کیلپاکم، ٹی نگر، مدراوائل، ننگا نللور، ترو وانمیور، پیرونگوڈی، ترائی پاککم، کننگی نگر، ان علاقوں میں جملہ 15کینٹین کا افتتاح کر دیا گیا ہے،ان کیٹینوں میں خواتین سیلف ہیلپ گروپ کی مدد سے ٹفن اقسام تیار کیا جائے گا، اور یہ کینٹین صبح 7بجے تا 10بجے تک اور پھر دوپہر 12بجے تا 3بجے تک کھلے رہیں گے، اس اسکیم کے لیے سول سپلائیس کارپوریشن، چنئی کارپوریشن کو ماہانہ 500 ٹن چاول فی کلو ایک روپئے کی قیمت میں فراہم کرے گی،ابتدائی مرحلے میں روزانہ پانچ سو افراد کے لیے مذکورہ تین اقسام کے ٹفن تیار کئے جائیں گے، اور ہر کینٹین میں 15خواتین کام کریں گی، واضح رہے کہ حکومت تمل ناڈو کے اس اسکیم کے تحت اگر چنئی کارپوریشن کے 200 وارڈوں میں بقیہ 185 وارڈوں میں بھی مذکورہ کینٹین شروع ہو جائیں گے تو روزانہ ایک لاکھ افراد کو 20روپئے میں دو وقت کا پیٹ بھر کھانا میسر ہو جائے گا۔

Jaya Lalitah inaugurates affordable quality Canteen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں