54 ممالک انسانی حقوق خلاف ورزی کے مرتکب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-07

54 ممالک انسانی حقوق خلاف ورزی کے مرتکب

امریکی تنظیم اوپن سوسائٹی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ دنیا کے 54 ممالک نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی مختلف طریقوں سے گرفتار شدگان پر دوران حراست تشدد اور غیر قانونی حوالگی میں مدد کی ہے ۔ نیویارک میں قائم امریکی تنظیم اوپن سوسائٹی فاونڈیشن نے یہ دعوی اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس کا عنوان ہے ۔ گلوبلائزنگ ٹارچر: سی آ’ی اے سیکرٹ ڈیٹنشن اینڈ ایکسٹرا اورڈنری رینڈیشن ہے ۔ غیر قانونی حوالگی سے مراد مختلف مشتبہ افراد کو بغیر قانونی کار روائی کئے ایک ملک سے دوسرے ملئک یا اس صورت میں امریکہ کے حوالے کیا جانا ہے ۔ بعض صورتوں میں اس سے مراد امریکہ کا مختلف مشتبہ افراد کو دنیا میں مختلف ممالک کے حوالے کرنا بھی ہے جن میں امریکہ کے خفیہ حراست خانے تھے ۔ رپورٹ میں امریکہ کے قریبی حلیف ممالک آسٹریلیا، برطانیہ، کینڈا، ڈنمارک، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پولینڈ، اسپین، ترکی اور تھائی لینڈ کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ جنوبی افریقہ کی حکومت کی جانب سے امریکی خفیہ ادارے کو پاکستانی شہری مسعود میمن کو اغوا کرنے کی اجازت دینا ہے جس پر 2003ء میں وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ڈینیل پرل کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ حیرت انگیز طورپر اس رپورٹ میں ایران کا ذکر ہے جس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بہت خراب ہیں ۔ تہران نے کم ازکم دس مشتبہ افراد کو پکڑکر کابل کی حکومت کے ذریعے امریکہ کے حوالے کیا جن میں اسے اکثریتی عرب تھے ۔ اس رپورٹ کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک بھی اس میں ذمہ دار ہیں جن میں سے صرف کینڈا نے اپنے کردار پر معافی مانگی ہے ۔ 3اور ممالک آسٹریلیا، برطانیہ اور سویڈن نے متاثرین کو ہرجانہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔


54 Nations Were Complicit In CIA's Global Torture Operation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں