گجرات فسادات پر مودی کا یوروپی یونین سے اظہار افسوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

گجرات فسادات پر مودی کا یوروپی یونین سے اظہار افسوس

یورپی یونین نے گجرات فسادات 2002ء کے بعد چیف منسٹرنریندر مودی پر عائد کردہ سفارتی امتناع برخواست کر دیا ہے ۔ نریندر مودی نے یورپی یونین کے سفیروں سے بات چیت کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ فسادات کے واقعات افسوسناک تھے اور اس طرح کے واقعات دوہرائے نہیں جائیں گے ۔ جرمنی کے سفیر مائیکل اسٹینر نے کی جانب سے دی گئی دعوت میں نریندر مودی اور یورپی یونین کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اس کا انکشاف کل ہوا ہے ۔ یورپی یونین نے چیف منسٹر گجرات نریندر کے مودی کے ساتھ ازسر نو تعلقات قائم کرنے فیصلہ کی مدافعت کرتے ہوئے کہاکہ گجرات میں انتخابات کے نتائج کو ملحوظ رکھتے ہوئے بی جے پی لیڈر پر عائد سفارتی امتناع برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جرمنی کے سفر نے وضاحت کی کہ ان کا ملک کبھی بھی گجرات کی سیاست پر اثر انداز ہونے کے حق میں نہیں تھا۔ انتخابی نتائج کے بعد موقف پر نظر ثانی کی جانے والی تھی لہذا تازہ اقدام بھی اسی فیصلہ کا تسلسل ہے ۔ یورپی یونین ہندوستان کی جمہوریت، عوام کے فیصلے اورنظام عدلیہ کا احترام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں ۔ ہندو

Narendra Modi tells European Union envoys, 'Gujarat riots were unfortunate'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں