مریخ پر پتھر کی کھدائی کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

مریخ پر پتھر کی کھدائی کا آغاز

مریخ پر بھیجی جانے والی روبوٹک گاڑی کیورسٹی نے پہلی بار اپنا ڈرل سسٹم استعمال کر کے سیارے کی سطح پر موجود گیل نامی گڑھے کے اندر ایک چپٹے پتھر میں سوراخ کیا ہے ۔ کیوروسٹی گذشتہ برس 6اگست کو سرخ سیارہ پر اتری تھی۔ اس کے بعد سے اس نے مشرق کی طرف اس مقام تک کا سفر کیا ہے جس کے بارے میں مواصلاتی سیاروں سے لی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں 3 مختلف ارضیاتی خطوں کا ملاب ہوتا ہے ۔ اس کار روائی سے پہلے اور بعد میں لی جانے والی تصاویر سے مریخ گاڑی کے آلے کیوجہہ سے بننے والا گڑھا دیکھا جاسکتا ہے ۔ اگرچہ سابق مریخ گاڑیوں نے بھی پتھروں کی سطحیں کھرچی ہیں تاہم کیوروسٹی وہ واحدگاڑی ہے جو پتھر کے اندر ڈرل کر سکتی ہے ۔ امریکی خلائی ادارہ ناسا کے انجینئر اس کار روائی کو مرحلہ وار طریقہ سے انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں یہ دیکھنا ہے کہ آیا ڈرل اور مریخی پتھر دونوں توقعات کے مطابق عمل کر رہے ہیں یا نہیں ۔ اگر پتھر مناسب نکلا تو پھر اس میں کئی سوراخ کئے جائیں گے اور پھر اس سے بننے والے سفوف کو کیوروسٹی پر موجود تجربہ گاہ میں لایاجائے گا۔ مریخ گاڑی کا مشن یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا گیل نامی اس گڑھے میں ماضی میں کبھی ایسا ماحول رہا ہے جو جراثیمی زندگی کیلئے سازگار ہو۔ اس تحقیق میں پتھروں کی ساخت معلوم کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ وہاں ان ارضیاتی حالات کا سراغ موجود ہو گا جس کے تحت وہ وجود میں آئے تھے ۔ پتھر کے اندر چند سنٹی میٹر تک ڈرل کر کے تازہ نمونہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو مریخ کی سطح پر موسمیاتی تغیر یا تابکاری کے نقصانات سے محفوظ رہا ہو۔ اس پتھر کا نام "جان کلائن" رکھا گیا ہے ۔ یہ ناسا کے حال ہی میں وفات پانے والے انجینئر کا نام ہے ۔ جنہوں نے اس منصوبہ پر کام کیا تھا۔ سائنس داں کیوروسٹی کی اب تک کی کارکر دگی سے بے حدمطمئن ہیں ۔ وہاں کئی پتھروں پر کئے جانے والے تجزیات سے پتہ چلا ہے کہ مریضی کی سطح پر کسی زمانے میں پانی موجود تھا۔

Curiosity Mars rover takes first drive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں