مصر - اسلام پسندوں اور فوج کے اختلافات شدید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

مصر - اسلام پسندوں اور فوج کے اختلافات شدید

مابعد انقلاب میں عہد میں مصری اسلام کے ساتھ فوج کے اختلافات اس قدر شدید تر ہوگئے ہیں کہ فوج نے درپردہ بغاوت کی دھمکی دیدی ہے ۔ فوج کا کہنا ہے کہ اسلام پسند قائدین کے ساتھ اس صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔ حال ہی میں فوج نے مرسی حکومت کو ایک سخت پیغام اس وقت دیا جب اس نے تین شہروں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کے صدراتی حکم مسترد کردیا ۔ چند کمانڈروں نے تو کھلے عام کہا کہ وہ عوام کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کریں گے ۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مرسی حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی اس افواہ کے بعد بڑھی کہ فوج پر اخوان المسلمون کا رسوخ بڑھانے کے لیے وزیر دفاع اور آرمی چیف جنرل عبدالفاتح السیسی کو ان کے عہدے سے ہٹایا جانے والا ہے ۔ جنرل السیسی نے بھی پچھلے مہینے اپنے ایک بیان میں یہ اشارہ دیا تھا کہ اگر سیاسی بحران کا حل تلاش نہ کیا گیا تو فوج ملک کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیار ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ فوجی سربراہ کا یہ بیان صدر مرسی کو پسند نہیں آیا کی برہمی کی وجہ بنا ہو ۔ اسی ماہ جنرل السیسی نے ایک اور موقع پر کہہ دیا تھا کہ مصری فوج کی اپنی ایک پہچان ہے اور وہ کسی صورت فوج پر اخوان المسلمون یا کسی اور گروپ کا اثر و رسوخ قائم نہیں ہونے دیں گے ۔
گزشتہ سال جون میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک صدرمرسی ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم ، افراط ، ایندھن کے نرخوں میں اضافہ اور سروسز کے معیار میں کمی جیسے کئی مسائل پر قابو پانے میں ناکام چلے آرہے ہیں ۔

Egypt's military growing impatient with Morsi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں