سری لنکا - حلال گوشت کا تنازعہ حل کرنے کی کوششیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

سری لنکا - حلال گوشت کا تنازعہ حل کرنے کی کوششیں

سری لنکا میں آج مسلم عالموں نے اکثریتی بدھ قوم میں حلال گوشت کے تنازعہ پر بڑھتی مذہبی کشیدگی کو دور کرنے کی کوشش میں تاجروں کو مصدقہ حلال اشیاء کی فروخت کو صرف مسلمانوں کی حدتک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سری لنکا کے بڑے اسلامی ادارے آل سیلون جمعیۃ العلماء کے صدر رضوی مفتی نے کولمبو میں ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ ہم پرامن بقائے باہم اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں یہی وجہہ ہے کہ ہم اپیل کر رہے ہیں کہ مصدقہ حلال اشیاء غیر مسلم افراد کو فروخت نہ کی جائیں ۔ جمعیۃ العلماء کا کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے یہ اقدام اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ بدھ فورس نے ہفتہ کو ریالی منعقد کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا تھا کہ مارکٹ سے ختم مارچ تک تمام حلال اشیاء ہٹالی جائیں ۔

Sri Lanka Muslims try to defuse halal meat row

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں