دوحہ - انڈین پراپرٹی شو کا انعقاد

زائد از 50 انڈین رئیلٹی فرمس اس ماہ کے اواخر دوحہ میں منعقد شدنی اگزبیشن میں جائیدادوں بشمول شاہانہ امکنہ اور تجارتی گوشوں کی نمائش کریں گے ۔ سومانسا اگزیبیشن نے جو اس ایونٹ کا اہتمام کر رہے ہیں ، کہا کہ "انڈین پراپرٹی شو" کے اگزبیٹرس اسٹیٹ ڈیولپرس ، کنسٹرکشن کمپنیاں ، بینکس اور ائیل اسٹیٹ ایجنٹس شامل ہیں ۔ یہ شو ملک بھر سے ہزاروں جائیدادوں کی نمائش کرے گا ، نیز یہ شو ڈیولپرس اور ممکنہ پراپرٹی خریداروں کے درمیان راست رابطے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ سومانسا کے سی ای اوسینل جیسوال نے کہا کہ انڈین پراپرٹی مارکیٹ آج بھی سرمایہ کاری کے لیے زبردست مقام ہے ۔

India property expo in Doha begins