ایکویڈور صدارتی انتخابات - رافائل کورئیا منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

ایکویڈور صدارتی انتخابات - رافائل کورئیا منتخب

لاطینی امریکی ملک ایکویڈور میں کل منعقدہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رافائل کورئیا تیسری مدت صدارت کیلئے منتخب کرلئے گئے جب کہ ان کے حریف گلیار مولاسا نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔ غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق رافائل کورئیا کو اپنے قریبی حریف گلیارمولاسا پر واضح برتری حاصل ہے ۔ قومی الیکشن ا تھاریٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ابتدائی نتائج کے مطابق کورئیا کو 58فیصد جب کہ لاسا کو24فیصد و وٹ ملے ہیں ۔ امریکہ سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے کورئیا نے 2007ء میں اقتدار سنبھالا تھا۔ انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد جلد ہی وسیع پیمانے پر حمایت حاصل کر لی تھی۔ کورئیا نے دیہی علاقوں اور بڑے بڑے شہروں کے نواح میں واقع کچی آبادیوں میں بسنے والے افراد کیلئے اسپتال، اسکول اور سڑکیں بنوائیں اور متعدد ترقیاتی کام شروع کئے ۔ دارالحکومت کوئٹو میں کورئیا کی ایک حامی روسا پاٹینو نے رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورئیا نے ترقیاتی منصوبے اور سوشیل پروگزام شروع کر کے ملک میں بسنے والے افراد کی زندگیوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ کورئیا کے ان ہی منصوبوں کے عمل کے دوران ملک میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس کی بدولت بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ۔

Ecuador Elections: Rafael Correa announces victory in elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں