ڈگ وجئے سنگھ - جسٹس مارکنڈے کاٹجو کا دفاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

ڈگ وجئے سنگھ - جسٹس مارکنڈے کاٹجو کا دفاع

نریندر مودی کے خلاف مارکنڈے کاٹجو کے متنازعہ ریمارکس پر کانگریس اور بی جے پی نے لفظی جنگ میں شدت پیدا کر دی ہے ۔ کاٹجو سے پریس کونسل کے چیرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے ارون جیٹلی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کاٹجو کی یہ کہتے ہوئے مدافعت کی کہ وہ ہمیشہ غیر جانبدار رہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے جیٹلی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ارون جیٹلی اس وقت کیوں خاموش رہے جب پی سی آئی چیرمین نے چیف منسٹر مہاراشٹرا کے خلاف آواز اٹھائی، چیف منسٹر ہماچل پردیش کے خلاف بیان دیا، افتخار گیلانی کی گرفتاری پر وزارت داخلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دہلی اجتماعی عصمت ریزی کیس میں پولیس پر کھلے عام تنقید کی لیکن ان تمام مواقعوں پر جیٹلی نے کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی فاشسٹ نظریہ پر عمل پیرا ہے جو کسی کی تنقید برداشت نہیں کر سکتی جو صرف یہ کہنا جانتی ہے کہ تم میرے راستے پر چلو یا راستے سے ہٹ جاؤ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک مانوسنگھوی نے بھی کل جیٹلی کا یہ الزام مسترد کر دیا کہ کاٹجو کانگریس سے کہیں زیادہ کانگریسی ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی پر تنقید کرنے والا ہر شخص کانگریسی ہوتا ہے ؟

Digvijaya Singh lashes out at Arun Jaitley over Markandey Katju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں