قرآن کریم سمجھنے اور عمل کرنے کی کتاب - ڈی ایس پی تانڈور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

قرآن کریم سمجھنے اور عمل کرنے کی کتاب - ڈی ایس پی تانڈور

ڈی ایس پی تانڈور مسٹر جی ادئے کمار نے اعتراف کیا ہیکہ قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے انہوں نے اپنے خطاب میں برملا کہا کہ قرآن پڑھو گے تو شانتی سے رہو گے وہ آج یہاں ممبا پور میں موجود رحمانیہ انٹرنیشنل اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ڈے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے ڈی ایس پی تانڈور مسٹر جی ادئے کمار نے کہا کہ قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جس پر عمل کیا جائے تو انسان کی زندگی پُر امن رہتی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن کریم صرف سننے کی نہیں بلکہ پڑھنے ،سمجھنے اور عمل کرنے کی کتاب ہے ڈی ایس پی تانڈور مسٹر جی ادئے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں تہذیب درسی کتابوں سے نہیں بلکہ ماں باپ کی بہتر تربیت اور مدارس میں اساتذہ کی بہتر نگرانی سے پروان چڑھتی ہے
قبل ازیں طلباء نے ڈی ایس پی کو متاثر کن گارڈ آف آنر پیش کیا جس پر ڈی ایس پی مسٹر جی۔ ادئے کمار نے کہا کہ اسلامی طرز پر عصری درسگاہ کی کسی تقریب میں شرکت کرنے کا ان کا یہ پہلا اتفاق ہے اور وہ اس درسگاہ کی کارکر دگی اور طلباء کے مظاہرہ سے بہت متاثر بھی ہوئے ہیں اس موقع پر کرسپانڈنٹ رحمانیہ انٹر نیشنل اسکول نذیر احمد ابراہیم نے ڈی ایس پی مسٹر جی۔ ادئے کمار کو تلگو ترجمہ پر مشتمل قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا جسے بصد احترام ڈی ایس پی نے قبو ل کیا۔
اس تقریب سے امیر مشاورت مسلم ویلفیر اسوسی ایشن محمد خورشید حسین، صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن ایم اے احد، عبدالرؤف صدر تانڈور منڈل اسٹون کواری اونرس ویلفیر اسوسی ایشن و تلگو دیشم قائد،ایم اے نعیم افو صدر ٹاؤن کانگریس،مولانا خلیل الرحمن محمدی اڈوائزر جماعت اہل حدیث مولانا سہیل عمری، کے علاوہ مولانا عثمان غنی صدر جماعت اہلحدیث تانڈورنے بھی خطاب کیا بعد ازاں مذکورہ اسکول کے طلباء نے کھیل کود کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور اس موقع پر مہمانان کے ہاتھوں جیتنے والے طلباء میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلس تقسیم کئے گئے ۔ اس تقریب میں طلباء،اساتذہ اور اولیائے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

DSP Tandur speech in Rahmania International school sports day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں