اکبر اویسی کی ضمانت - عوام میں خوشی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

اکبر اویسی کی ضمانت - عوام میں خوشی کی لہر

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی عادل آباد ضلع عدالت اور نظام آباد ضلع عدالت سے ضمانت کی منظوری پر باری تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور عدالت کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے جناب اکبر الدین اویسی کی ضمانت کی منظوری کو عوام کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے دعا کرنے والے کروڑوں افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاوں کی طاقت کے سامنے ظلم اور استبداد کے ہتھکنڈے چلنے والے نہیں ہیں ، جن کے ہاتھوں نے دعاؤں کے ذریعہ اکبر الدین اویسی کو ایک نئی زندگی دی ، ان ہی ہاتھوں نے انہیں جیل کی قید سے آج نجات دلائی ۔ صدر مجلس نے کہا کہ مجلس ہمیشہ قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتی رہی ۔
قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کی ضمانت کی منظوری کی اطلاع عام ہوتے ہی دارلحکومت حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع بالخصوص نظام آباد ، عادل آباد ، ورنگل ، کریم نگر ، محبوب نگر ، نلگنڈہ اور کرنول کے مختلف مقامات پر جشن کا ماحول دیکھا گیا جہاں محبان مجلس کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر نکل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ، زبردست آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔
قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی کی ضمانت پر رہائی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ساری دنیا میں پھیل گئی ۔ مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانیوں بالخصوص دکن کے مسلمانوں نے رات دیر گئے تھ مجلسی قائدین اور دفتر اعتماد پر فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی کی ضمانت کی منظوری کی خبر کی تصدیق چاہی اور اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔ امریکہ ، برطانیہ ، کنیڈا، اسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی آفریقہ ، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں ابو ظہبی ، دبئی شارجہ ، راسالخیمہ کے علاوہ قطر ، بحرین ، کویت ، ایران اور عراق میں مقیم حیدرآبادیوں نے جناب اکبر الدین اویسی کی ضمانت کی منظوری پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا مبارکباد پیش کی ۔

Akbar owaisi bail - celebrations all over city and towns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں