ہیلی کاپٹر گھوٹالہ کی سی بی آئی جانچ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

ہیلی کاپٹر گھوٹالہ کی سی بی آئی جانچ کا آغاز

اٹلی سے تقریباً3700 کروڑروپئے کی لاگت سے خرید گئے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلہ میں کمپنی چیف کی گرفتاری کے فوری بعد ہندوستان کی وزارت دفاع نے اس معاملہ کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپ دی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس گھپلہ میں ہندوستان نے کسی قسم کی پیش قدمی کی ہے ۔ اس سے قبل ذرائع ابلاغ میں اس تعلق سے روشت خوری کی خبریں مسلسل گردش کر رہی تھیں نیز وزارت دفاع نے اٹلی اور برطانیہ سے رپورٹ طلب کی تھی مگر آج اٹلی میں وی وی آئی پی اگوسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ میں اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرکی گرفتاری کے بعد اٹھے سوالات کے پیش نظر وزارت دفاع نے اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگسٹا ویسٹ لینڈ یوکے سے خریدے گئے 12ہیلی کاپٹروں میں سے تین ہیلی کاپٹر ہندوستان کو مل چکے ہیں اور بقیہ جون تک ہندوستان پہنچنے والے تھے ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ سی بی آئی کے حوالے کئے جانے کے بعد اس سودے کا کیا ہو گا۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی ابتدائی تفتیش کے بعد حکومت مفاہمت کی خلاف ورزی کا معاملہ بنا کر آگے کی کار روائی کر سکتی ہے ۔

Chopper scam: CBI set to begin probe into graft allegations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں