انڈین فلم انڈسٹری کے 100 سال پر فلم مہوتسو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

انڈین فلم انڈسٹری کے 100 سال پر فلم مہوتسو

انڈین فلم انڈسٹری کے شتابدی سال کے موقع پر ریاست کے 8شہروں میں فلمی مہا اتسو کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مہا اتسو کا آغاز ناسک میں 15فروری سے ہو گا اور 2مئی کو ممبئی میں اس مہا اتسو کا اختتام ہو گا۔ یہ جانکاری وزیر برائے ثقافتی امور سنجے دیوتلے نے گذشتہ روز یہاں دی۔ پی ایل دیشپانڈے کلا اکیڈیمی میں منعقد پریس کانفرنس میں شری دیوتلے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ دیوتلے نے کہاکہ انڈین فلم انڈسٹری کے شتابدی مہا اتسو کے موقع پر فلم انڈسٹری کی ہمہ جہت ترقی کیلئے اور حوصلہ افزائی کیلئے 15تا21فروری ناسک، 22تا28فروری ناگپور، یکم تا 7مارچ امراوتی، 8تا14مارچ پونہ، 15تا21مارچ رتناگیری، 5تا11اپریل اورنگ آباد، 12تا18 اپریل کولہا پور، 26اپریل تا 2مئی ممبئی، ان 8اضلاع میں مذکورہ مہا اتسو کا انعقاد کیا جائے گا۔

film mahotsav on 100 years of Indian cinema

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں