یونانی طریقہ علاج فروغ کے لیے نیشنل یونانی یونیورسٹی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

یونانی طریقہ علاج فروغ کے لیے نیشنل یونانی یونیورسٹی کا مطالبہ

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے عوام کو سستا، آسان اور موثر علاج فراہم کرنے کیلئے یونانی طریقہ علاج کے فروغ پر زور دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے نیشنل یونانی یونیورسٹی قائم کرنے کا اپنا وعدہ جلد سے جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عالم یوم یونانی کے موقع پر یہاں منعقدہ کل ہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک میں جلد ازجلد یونانی یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے جہاں یونانی طریقہ علاج کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مدد ملے گی وہیں عوام کو سستا، آسان اور کارگر علاج بھی مل سکے گا۔ مقررین نے یونانی پیتھی کی ترقی کیلئے تمام ریاستوں میں علیحدہ یونانی ڈائرکٹوریٹ قائم کرنے پر بھی زوردیا۔ کانفرنس کی صدارت قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کے صدرنشین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی نے کی جبکہ راجستھان پبلک سروس کمیشن کے صدرنشین ڈاکٹر حبیب خان گوران مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے ۔ کنونشن میں ملک بھر کی 21ریاستوں کے سینکڑوں اطبا او ماہرین تعلیم و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طب یونانی کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر 11افراد کو ایوارڈبھی پیش کئے گئے ۔

Demand for national unani university

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں