چنئی سے بنگلور تک ڈبل ڈیکر ٹرین کا ٹیسٹ ڈرائیو مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

چنئی سے بنگلور تک ڈبل ڈیکر ٹرین کا ٹیسٹ ڈرائیو مکمل

چنئی سے بنگلور تک ڈبل ڈیکر ٹرین کا ٹیسٹ ڈرائیو مکمل
عنقریب ڈبل ڈیکر ٹرین سروس کی تاریخ کا اعلان ہو گا
چنئی سینٹرل سے بنگلور تک چلنے والی ڈبل ڈیکر اے سی ٹرین سروس عنقریب آغاز کئے جانے کے امکانات ہیں،جس کے لیے ریاست پنجاب کے ضلع کپورتلہ ریل فیکٹری سے ریل کے ڈبے گذشتہ پانچ دن قبل چنئی پہنچ گئے تھے، اور کل چنئی سے بنگلور تک ڈبل ڈیکر کے دو ڈبوں میں وزن جانچ کرنے کے لیے دونوں ڈبوں کے 120 سیٹوں میں ریت کے بیگ اور لوہے کے سلاب رکھ کر 100 کلو میٹر کی رفتار میں ڈبل ڈیکر ٹرین کا ٹیسٹ ڈرائیو کل مکمل کر لیا گیا ہے، اس ٹیسٹ ڈرائیو میں چنئی ڈویژن کے چیف میکانیکل انجینئرپون بالاچندر کی قیادت میں اعلی افسران اور ریلوے ملازمین شامل رہے، خاص طور سے ڈبل ڈیکر اے سی ٹرین کو ارکونم، کاٹپاڈی، آمبور، جولارپیٹ اور بنگلور کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشنوں سے گذرتے وقت ریل کو دھیمی رفتار میں چلایا گیا،جس سے ریلوے افسروں کو معلوم کرنا تھا کہ ان اسٹیشن میں اس ریل کے ڈبے پلاٹ فارم پر ٹھیک طور پر فٹ ہوتے ہیں یا نہیں، اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے اور ریل کے درمیان کے فاصلے کو بھی ریلوے افسروں نے نگرانی کی، ریلوے ذرائع کے مطابق یہ ٹیسٹ ڈرائیو کامیاب بتا یا گیا ہے، اس ٹیسٹ ڈرائیو کے کامیابی کے بعد لکھنو میں واقع آر ڈی ایس او کے افسران، بنگلور سے جنوبی زونل چیف سیکورٹی کمشنر کی ایک ٹیم کے تحقیق کرنے کے بعد ہی چنئی تا بنگلور ڈبل ڈیکر ٹرین چلانے کی منظوری دی جائے گی، ریلوے ذرائع کے مطابق عنقریب مذکورہ ڈبل ڈیکر ٹرین سروس کی تاریخ کا اعلان کئے جانے کے امکانات ہیں ۔

Chennai to bangalore double decker train

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں