پاکستان - افغانستان - برطانیہ - سہ فریقی مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

پاکستان - افغانستان - برطانیہ - سہ فریقی مذاکرات

پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے سربراہان افغانستان میں قیام امن کے لئے لندن میں شروع ہونے والے تیسرے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔ گذشتہ سال موسم گرما کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ تینوں ممالک ان مذا کرات میں شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد خطہ میں توازن پیدا کرنا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے غیر ملکی افواج کا تخلیہ ہو گا اور مختلف سطح پرمذا کرات کا عمل جاری ہے ۔ اس سہ فریقی مذا کرات کے عمل کا آغاز وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمروں نے کیا تھا جس کا مقصد غیر ملکی افواج کے تخلیہ کے بعد کے افغانستان میں تینوں ملکوں کے اشتراک سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ وزیراعظم برطانیہ، پاکستان اور افغانستان کے صدور کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ بھی ترتیب دیں گے ۔ تینوں ممالک کے سربراہان اپنے اپنے اہم عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی مذا کرات کا آغازکریں گے ۔ وزیراعظم برطانیہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ توقع ہے کہ افغانستان میں افغانیوں کی جانب سے شروع کی ہوئی قیام امن کی کوششوں اور پاکستان اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس کی تائید پر بات چیت ہو گی۔ ہمیں پاکستان اور افغانستان سے امید ہے کہ دونوں ممالک گذشتہ نومبر میں کئے گئے دفاعی شراکت داری معاہدہ پر بھی پیشرفت کریں گے ۔

High level delegations from Afghanistan and Pakistan have begun arriving in London for a summit with British Prime Minister David Cameron

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں