مغربی بنگال - 80 چھوٹے شہروں کو فضائی راستے سے جوڑنے کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

مغربی بنگال - 80 چھوٹے شہروں کو فضائی راستے سے جوڑنے کی تیاری

درگا پور علاقے کے کئی ہوائی اڈے اور ہوائی پٹی جلد ہی مختلف شہروں سے جڑجائیں گے ۔ اس کیلئے مرکزی کابنیہ میٹنگ میں کم قیمت والی علاقائی فضائی رابطہ پالیسی Low Cost Regional Air Conectivity Policyکا ڈرافٹ پیش کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت 80 چھوٹے چہروں کو اے ئر روٹ سے جوڑا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں جن 40 شہروں کو جوڑا جائے گا ان میں آسنسول اور درگاپور علاقے شامل ہیں ۔ محکمہ ذرائع کے مطابق اس پالیسی سے متعلق ڈرافٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ اس کی کاپی ایک دو دنوں میں سبھی متعلقہ وزارت کو بھیج دی جائے گی تاکہ کابینہ میٹنگ میں اس پالیسی کو منظوری دلانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ یہ ڈرافٹ روہت نند کمیٹی کے مشوروں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ اس کمیٹی کی تشکیل کم قیمت پر چھوٹے اور دور دراز علاقوں میں واقع شہروں کو مختلف شہروں کے اے ئر روٹ سے جوڑنے کے مسئلہ پر کی گئی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو سونپ دی ہے ۔ اس میں ملک کے 80 شہروں کو اے ئر روٹ سے جوڑنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ۔

Asansol - Policy on low-cost air connectivity to remote areas on anvil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں