اقلیتوں کی مدد کے لیے رضاکار اداروں سے اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

اقلیتوں کی مدد کے لیے رضاکار اداروں سے اپیل

اقلیتوں کی مدد کے لیے رضاکار اداروں سے اپیل - وزیر اقلیتی امور
راجندر سچر کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملکی سطح پر 90ضلعوں کو پسماندہ قراردیا گیا جن میں مغربی بنگال کے 12اضلاع بھی شامل ہیں جہاں معاشی اور تعلیمی سطح پر پسماندگی سب سے زائد ہے ۔ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے سچر کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم15نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا لیکن این جی اوز کی کارکر دگی تشفی بخش نہیں ہونے پر اقلیتی طبقہ کیلئے یہ فنڈ اب تک استعمال نہیں کیا جاسکا جو کہ باعث تشویش ہے ۔ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن، وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے زیر اہتمام Interaction Meeting with NGO's of West Bengal فوراً ایجوکیشن امپاورمنٹ آف مائناریٹیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کے صدر اور مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے مذکورہ باتیں کہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی طبقے کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہہ غیر تعلیم یافتہ ہونا ہے ۔ اگر اقلیتی طبقہ تعلیم یافتہ ہو گا تو معاشی طورپر توانا بھی ہو گا۔ ہمارے ملک میں کل 22 کروڑآبادی اقلیتوں کی ہے ہر مائناریٹی کے مسائل بھی جدا جدا ہیں ۔ مسلمانوں کے مسائل کو ان کے مطابق سچن، سکھ،پاریکھ’ بدھ، جین کے مسائل کو ان کی بنیاد کے مطابق حل کرنے پڑیں گے ۔ 22کروڑمیں 74فیصد آبادی اقلیتی مسلمانوں کی ہے اور معاشی اور تعلیمی سطح پر پسماندہ ہیں لیکن ان کی معاشی پسماندگی کی وجہہ صرف تعلیم ہے لیکن اب ہم منسٹری کے ذریعہ سے ساری اسکیم کے تحت مسائل حل کر سکیں گ۔ ملک کے گیارہویں پنچ سالہ منصوبہ 7ہزار کروڑروپئے پر مشتمل ہے جب کہ 17ہزار کروڑروپئے کیلئے بارہویں پنچ سالہ منصوبہ کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ یہ بجٹ اقلیتوں کیلئے کارگر ثابت ہو گا۔

Appeal to NGOs of west bengal by minorities minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں